Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

 
شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ کیوین پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آسانی سے عبورکیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے ساتھ ساتھ ایک اور نقصان بھی ہوا جب رومان رئیس لانگ آن باونڈری پر پیٹرسن کی ایک شاٹ کو روکنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کےلئے 135 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف اچھے شاٹس کھیلے لیکن کوئٹہ کی ٹیم نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 134 رنز تک محدود رکھا۔ کرکٹ ایکسپرٹ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا ہدف کم ہے اس پچ پر 150سے زیادہ کا ہدف ہونا چاہئے تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ کپتان مصباح الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ جے پی ڈومینی کو بھی شامل کیا گیا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے روسو اور آرچر کی جگہ ہیسٹنگز اور محموداللہ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

شیئر: