نیمار جونیئرکاٹخنہ ٹوٹ گیا، ڈیڑھ ماہ کیلئے فٹبال کی دنیا سے باہر
پیرس:برازیلین فٹبالر اور فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کے سب سے مہنگے فارورڈ نیمار جونیئر ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے سے ڈیڑھ ماہ کےلئے فٹبال کی دنیا سے دور ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ چیمپیئنز لیگ میں اپنی روایتی حریف ٹیم رئیل میڈرڈ کے خلاف اہم میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فرانسیسی فٹبال لیگ”لیگ 1 “کے دوران پی ایس جی اور مارسیلز کے مابین میچ کے دوران نیمار جونیئر ٹخنہ مڑ جانے کی وجہ گر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراونڈ کے باہر لے جایا گیا۔ اس میچ میں نیمار پی ایس جی کی جانب سے گول اسکور کرنے میں توکامیاب نہیں ہوئے تھے، تاہم انہوں نے میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا تھا جس میں ان کی ٹیم کو 0-3سے کامیاب ہوئی تھی۔خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس جی چیمیپئنز لیگ کے راونڈ آف 16 میں دوسرے مرحلے کے میچ میں ریئل میڈرڈ کے خلاف نیمار کے ساتھ میدان میں اترے گی تاہم یہ چہ مگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب نیمار کے والد اور منیجر نیمار سینئر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے بیٹے کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ 6 ہفتے تک کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیمار جونیئر کو ڈاکٹروں نے 6 سے 8 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ برازیلین سپر اسٹار کے ٹخنے کا آپریشن ہوگا یا نہیں کی۔دوسری جانب پی ایس جی کے کوچ یونائی ایمرے نے میڈیا کوبتایا کہ نیمار جونیئر کے آپریشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔