جنوبی افریقی گول کیپنگ کوچ پاکستانی کھلاڑیوں سے اردد بولنے لگے
کراچی:پاکستان میں نئے ہاکی گول کیپرز کی ٹریننگ کے لئے کام کرنے والے جنوبی افریقہ کے ہاکی کوچ پیٹرز ارسموس کوچنگ کے دوران اردو کے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔وہ نئے گول کیپرز کو گول کیپنگ کے گر سکھاتے ہوئے ان سے اردو میں بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے تعلق ہونے کی و جہ سے انہیں اردو کے کچھ الفاظ پر مہارت ہے کیونکہ اردو وہاں ایک جانی پہچانی زبان ہے ۔ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گول کیپنگ کا خاصا ٹیلنٹ ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں انٹر نیشنل ٹیموں کے نہ آنے سے نئے کھلاڑیوں کو گروم ہونے میں مشکل ہورہی ہے، ان میں تجربے کی کمی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ الیون کے آنے کے بعد پاکستان میں عالمی ہاکی کے مقابلے بحال ہوں گے ۔