Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہری شہریت والوں کو حساس عہدوں پر نہیں ہونا چاہئیے،سپریم کورٹ

اسلام آباد.. سپریم کورٹ نے تمام سرکاری افسران کی دہری شہریت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اگرکسی نے دہری شہریت چھپائی تومعلوم کرنے کا کیا طریقہ کارہے۔دہری شہریت والوں کو حساس عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے ۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ۔نادرا کے بڑے افسران بھی دہری شہریت رکھتے ہیں۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے رپورٹ دی ہے ان کا کوئی افسر دہری شہریت نہیں رکھتا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ جن افسران کی دہری شہریت ہے وہ ظاہرکریں۔ کارروائی نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا راوانوارکی دہری شہریت کی جانچ پڑتال کی گئی؟۔ کیا راو انوار کا ٹریول ریکارڈ چیک کیا گیا ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کوبتایا کہ راوانوار کی دہری شہریت کاعلم نہیں۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم

شیئر: