Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپٹو کرنسی والٹ کے ساتھ سیکرفون لانچ‎

برازیلین کمپنی سیکر کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر سیکرفون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں پری اسٹائل کرپٹو کرنسی والٹ دیا گیا ہے جس میں مختلف کرپٹو کرنسیاں اسٹور کی جا سکتی ہیں۔ یہ اسمارٹ فون ہیک پروف اور اس میں صارفین کا ڈیٹا اور کرپٹوکرنسی ہیکرز سے مکمل محفوظ رہتی ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔فون کی قیمت 799 ڈالر ہے اور اس کی فروخت اگست میں شروع ہوگی۔

شیئر: