سامسنگ کمپنی اپنی جے سیریز کے اسمارٹ فونز میں نیا اضافہ کرنے جارہی ہے اور اس سیریز کے نئے اسمارٹ فون جے 8 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں ایکسینوس 7870 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ کا ہو گا۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 3/4 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کے کیمرے سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ اور فل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔