Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاطف کا داس دیو کے گیت کی تشہیر سے انکار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ان دنوں بالی وڈ میں  شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ایسے میں گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے بالی وڈگیت کی تشہیر سے انکار کردیا۔ عاطف نے ہندی فلم ' داس دیوکیلئےگیت گایاہے۔بالی وڈ فلم کے پروڈیوسرسنجیو کمار متعدد بار عاطف سے گیت کی تشہیر کی درخواستیں کرچکے ہیں تاہم عاطف نے ایسا کرنےسے انکار کردیاہے۔عاطف کا نیا گیت ’سہمی ہے دھڑکن تو کیا ہوا‘ یوٹیوب پر کافی مقبول ہورہاہے۔واضح  رہےکہ بالی وڈ کیلئے پاکستانی فنکاروں کی خدمات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ اس سے قبل راحت فتح علی خان کا ایک گیت فلم سے نکالنے کی خبریں گرم تھیں جسکی وجہ ان کا پاکستانی ہونا تھی۔
 

شیئر: