Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی ٹچ ڈسپلے کے ساتھ ہوا وے میٹ بک ایکس پرو لانچ‎

ہواوے کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع 13.9 انچ ڈسپلے کا حامل ہواوے میٹ بک ایکس پرو لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس میں پہلے کی نسبت زیادہ بہتر ڈسپلے اور آڈیو ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ میں 8 جنریشن کور آئی 7/5 پروسیسر ، این ویڈیا جی فورس گرافکس اور فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسکرین پر بیزل نہ ہونے کے باعث فرنٹ کیمرے کو ایف 5 بٹن میں جگہ دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ کو 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج اور 16 جی بی ریم کے ساتھ 512 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈیوائس کے بیٹری 57.4 واٹ آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں دو یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور ایک یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو لیپ ٹاپ کے پاور بٹن میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو گرے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 8 جی بی ریم کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 1499 یورو جبکہ 16 جی بی ریم کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 1899 یورو ہے۔
 

شیئر: