مملکت کی حمایت ہمارا مشن ہے، امریکہ
واشنگٹن۔۔۔۔امریکی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ یمن میں دہشتگردی کی مزاحمت اور سعودی عرب کی حمایت ہمارا مشن ہے۔ سعودی عرب پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے توجہ دلائی کہ روس کے نئے ایٹمی ہتھیاروں پر ہمیں کوئی اچنبھا نہیں ہوا۔ہمیں پتہ ہے کہ روسی کافی عرصے سے ایٹمی ہتھیاروں پر کام کررہے ہیں۔