ڈرائیونگ واحد حق نہیں، ریما
واشنگٹن۔۔۔۔سعودی اسپورٹس اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر نے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین کے جملہ حقوق ’’گاڑیوں کی ڈرائیونگ‘‘تک محدود نہیں ۔ سعودی خواتین کو مزید حقوق ملیں گے۔ سعودی عرب خواتین کے حقوق سے متعلق تمام معاملات گہرائی اور گیرائی کے ساتھ ٹھیک کرتا جارہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیدی گئی۔ اسٹیڈیم پہنچ کر مختلف کھیلوں کے مقابلے دیکھنے پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ ریما بنت بند ر نے واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کا دائرہ ڈرائیونگ تک محدود نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھریلو تشدد کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔