Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افد 2018ء: سعودی عسکری مصنوعات کے شائقین76ہزار سے زیادہ

 ریاض.... سعودی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل عطیہ المالکی نے بتایا کہ 76ہزار سے زیادہ شائقین ”افد2018ئ“ نمائش دیکھنے کیلئے اب تک آچکے ہیں۔ معاشرے کے مختلف طبقوں کے نمائندہ لوگ نمائش دیکھنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ 4دن گزرجانے کے باوجود نمائش گاہ شائقین سے بھری ہوئی ہے۔ اس موقع پر سعودی اور غیر ملکی فیکٹریوں کے ساتھ عسکری اشیاءتیار کرنے کے سلسلے میں 33سے زیادہ معاہدے ہوچکے ہیں۔ 950سے زیادہ فیکٹریاں نمائش میں حصہ لینے کی درخواستیں دیئے ہوئے ہیں۔ نمائش کے موقع پر سرمایہ کاروں اور قومی فیکٹریوں کو 80ہزار سے زیادہ صنعتی اسکیموں میں سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہونگے۔ 

شیئر: