Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی لاکھ برمیوں میں سے 125ہزار کو اقامے جاری کردیئے گئے

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ برمی باشندوں کو 4برس کیلئے اقامے مفت جاری کردیئے۔ ان سے کوئی فیس نہیں لی گئی۔ برما کے ڈھائی لاکھ باشندے مکہ مکرمہ ریجن میں سکونت پذیر ہیں۔ ان سب کو اقامے جاری کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ آغاز 1434ھ میں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس اقدام پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ برمی شہریوں کو اقامہ جاری کرنے پر متعدد ایسی سہولتیں دی جارہی ہیں جو دیگر ممالک کے شہریوں کو نصیب نہیں۔وہ سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں روزگار بھی ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد الحسین نے بتایا کہ برمی باشندوں کے اصلاح حال کی کارروائی 5مرحلوں پر مشتمل ہے۔
 
 

شیئر: