Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاوا کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون متعارف

لاوا انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) رکھنے والا کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون لاوا زیڈ 50 متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 4.5 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں دس ہندوستانی زبانوں میں سرچنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے مارچ کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شیئر: