Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زین فون میکس ایم 1 لانچ‎

اسوس کمپنی کی جانب سے پچھلے سال زین فون میکس پلس متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسی سیریز کا نیا فون زین فون میکس ایم 1 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے اور 83 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ فون کو اسنیپ ڈریگن 425 اور اسنیپ ڈریگن 430 کے 2 پروسیسر آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، سنہری اور سرخ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

شیئر: