Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : کاراسکریچنگ کرنےوالا گرفتار

مدینہ منورہ .... ٹریفک پولیس نے کار اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم اسکریچنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا کرتا تھا ۔ سبق نیوز کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی متعدد وڈیو جس میں ایک نوجوان مدینہ منورہ کی شاہراہوں پر انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلاتا اور اسکریچنگ کرتا ہوا دکھایا گیا تھا ۔اسکریچنگ پر پابندی کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے ٹیم مقرر کی جنہو ںنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی وڈیوسے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ۔ 
مزید پڑھیں:۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برڈ فلو کاکوئی کیس نہیں ہوا
 

شیئر: