Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : اسلامی یونیورسٹی میں ثقافتی میلے کاآغاز

مدینہ منورہ.... گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے جامعہ اسلامیہ کے زیر انتظام ساتویں ثقافتی میلے کا افتتاح کردیا جو 10روز تک جاری رہیگا۔روزانہ صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک شائقین میلہ دیکھنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ شام میں 4.30بجے سے لیکر 6.30 بجے تک فیملی والوں کیلئے مخصوص ہے۔ میلے کے پہلے ہی دن ہزاروں شائقین پہنچ گئے۔ شرکت کرنے والے طلباءکی تعداد 550سے زیادہ ہے۔ 80ممالک کے ہیں۔ مختلف انعامات جیتنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں۔ میلے کی انتظامیہ نے یومیہ انعامات کا اعلان کررکھا ہے۔ 3گاڑیاں بھی انعام میں دی جائیں گی۔ سب سے اچھے اسٹال پر پہلا، د وسرا اور تیسرا انعام رکھا گیا ہے۔ 10ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ بچوں میں تحائف تقسیم ہونگے۔ ثقافتی میلے میں حصہ لینے والوں میں پاکستان، نیپال، یوگنڈا سمیت افریقہ، ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک کے طلباءشامل ہیں۔

شیئر: