عرعر.... شمالی حدود کے پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عوید العنزی نے کہا ہے کہ چوری کی متعدد وارداتیں کرنے والے 4رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل العنزی نے مزید کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم چوروں پر مشتمل ایک گروہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے خفیہ کے اہلکاروں سے مددلی جنہوں نے مشکوک مقامات پر اپنے اہلکاروں کو متعین کردیا ۔ اہلکاروں نے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے باقی ساتھیوں کی بھی نشاندہی کروا دی ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا جن میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر وہاں موجود قیمتی اشیاءکی وارداتیں بھی شامل تھی۔ گروہ 4 مقامی افراد پر مشتمل تھاجن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔