ڈربن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم، جنوبی افریقہ 162 رنز پر آوٹ
ڈربن: جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مجموعی طور 402 رنز کی برتری حاصل کرکے پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ ابھی اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں صرف 162 رنز پر آوٹ ہوکر سخت مشکلا ت سے دوچار نظر آتی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 351 بناکر دوسری اننگز کا 189رنز کی برتری کے ساتھ آغاز کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ کیمرون بین کرافٹ نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ اسمتھ نے 38 رنز اور شان مارش نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل اور کیشو مہاراج نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 2 وکٹیں کاگیسو رابادا اور ایک وکٹ ڈین ایلگر کے حصے میں آئی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے ابھی مزید 2 دن باقی ہیں جبکہ 400 سے زائد رنز کی برتری کو دیکھتے ہوئے بظاہر جنوبی افریقہ کیلئے پہلا ٹیسٹ میچ بچانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔