ڈربن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 225 رنز بنالئے
ڈربن:جنوبی افریقہ کے دورے پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں5وکٹوں پر 225 رنز بنائے تھے کہ امپائرز نے کم روشنی کے باعث 14 اوورز قبل ہی کھیل ختم کردیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اس کی پہلی وکٹ صرف 15 رنز پر اس وقت گر گئی جب کیمرون بین کرافٹ 5 رنز بناکر ورنن فلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 39 کے اسکور پر عثمان خواجہ بھی آوٹ ہوگئے انہوں نے 14 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون اسمتھ نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ دونوں نے بالترتیب 51 اور 56 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ شون مارش 40 رنز بناکر کیشو مہاراج کا شکار بنے۔ کم روشنی کے باعث جس وقت کھیل روکا گیا مچل مارش 32 اور وکٹ کیپر ٹم پین 21 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فلینڈ اور کیشو مہاراج نے 2 ، 2 جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔