ماسکو۔۔ روس نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے نائب وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ماسکو اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ روس کیخلاف امریکی اقدامات کی وجہ سے سرگئی ریابکوف اور تھامس شینن کے درمیان ملاقات کا امکان ختم ہوگیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ امریکہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔امریکہ میں متعین روس کے سفیر نے بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے اعتراض سے امریکی وزارت خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔