دمشق۔۔۔ شامی صدر بشار الاسد کی فوج کے دستوں نے مشرقی غوطہ پر قبضہ مکمل کرنے کے سلسلے میں مزید پیش قدمی کی ہے۔ شامی فوج کے ہمراہ جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز کی ٹائیگر فورس بھی شریک ہے۔ یہ دستے میراج نامی علاقے میں مزاحمت دینے والے باغیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فوج نے میراج علاقے کے 2 دیہات میں سے باغیوں کو پیچھے دھکیل کر قبضہ مکمل کر لیا ہے۔ مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ایک اہم گروپ جیش الاسلام کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے حزیمہ کے مقام پر حملہ کر کے نیا محاذ کھول دیا ہے۔