کراچی والو! پی ایس ایل فائنل کیلئے تیار ہوجاو، نجم سیٹھی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کراچی والو، سپر لیگ فائنل کیلئے تیار ہو جاو“۔ پی ایس ایل تھری کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا لیکن نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے بروقت مکمل نہ ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے پی سی بی دن رات کام کررہا ہے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے خود کراچی جارہا ہوں۔اطلاعات کے مطابق نجم سیٹھی کل خود تعمیراتی کام کی صورتحال کا جائزہ لے کر فائنل کے بارے میں حتمی اعلان کریں گے