Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس‎

سالن میں  ایک اچھا  اور خوشگوار ذائقہ صرف تازہ پسے ہوئے لہسن کی پھلیوں سے ہی آتا ہے .  اگر آپ  کھانا پکانے کے دوران  اپنا وقت بچانا چاہتی ہیں تو بہت سے  لہسن کو پہلے ہی ایک ساتھ پیس کرزیتون کا تیل لگا کر فریز کرلیں اور ضرورت پڑنے پر فرج سے نکال کر استعمال میں لاتی رہیں.
جن لیموں کے چھلکے صاف اور ان کے دونوں طرف توڑنے والی جگہ پر سوراخ ہو ں وہ  لیموں زیادہ رس بھرے ہوتے ہیں  .
جس پھل کا رس محفوظ کرنا ہو اسے کیوبز  میں ڈال کر فریز کرلیں  . جب جم جائے تو کیوب سے نکال کر لفافے میں بند کرکے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں اور  حسب  ضرورت استعمال کریں .
تھرماس کی بو دور کرنے کیلئے تھوڑا سا سرکہ  تھرماس میں ڈال کر ہلائیں اور پھر دھو لیں .  اس طرح تھرماس  کی بو دور ہوجائے گی .
ہاتھوں سے لہسن پیاز اور مرچوں کی بو دور کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بودور ہو جائے گی .
چاول ابالتے وقت اگران کے  جڑنے کا خطرہ ہو تو پانی نکالنے سے پہلے اس میں لیموں کا رس یا سرکہ ڈال دیں یا پھر چاول ابالنے والے پانی میں گھی ڈال دیں اس طرح چاول جڑنے سے محفوظ رہیں گے.

شیئر: