Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلا ون ڈے ایک رن سے جیت لیا

 
ویلنگٹن:نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا کر3 میچوں کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل کر لی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز بنائے۔ فلیچر اور ٹیلر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز مطلوبہ ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئیں اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ کپتان ا سٹیفنی ٹیلر نے 90 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ایملا کر اور ہڈیلسٹن نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ 

شیئر: