امارات: سرکاری فیسوں میں آئندہ3سال تک اضافہ نہیں ہوگا
دبئی: امارات میں سرکاری فیسوں میں آئندہ3سال تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی حکومت کسی بھی قسم کی سرکاری فیسوں میں آئندہ 3سال تک کوئی اضافہ نہیں کرے گی۔
یہ فیصلہ ابوظبی میں اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاجس کا مقصد امارات میں معاشی استحکام لانا ہے۔ شہری ومقیم غیر ملکی کی معاشی اور معاشرتی استحکام کے لئے فیڈرل خدمات کی فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں