بالوں کو چمکدار اور گھنا رکھنے کے لیے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں ۔
روکھے بالوں میں رونق لانے کے لیے چار کھانے کے چمچ دہی ، دو کھانے کے چمچ مہندی اور ایک چمچ ناریل یا زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں ۔یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں۔
ایک کھانے کے چمچ مہندی میں ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ملائیں۔ اس میں ایک انڈا اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا لیں پھر اسے بالوں میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے کپڑا لپیٹ کر چھوڑ دیں اور پھر بال شیمپو کرلیں ۔ یہ بالوں کا روکھا پن ختم کر دے گا۔
تھوڑی سی مایونیز سے اگر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں تو بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے.