Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ موقع پر جامعہ الازھر اور دیگر مقامات پر تزئین

     ریاض - - - - -  ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے موقع پر قاھرہ کو سعودی عرب اور مصر کے پرچموں سے سجایا گیا ۔ مصرکی معروف درسگاہ جامعہ الازھر کے باہر لگے بینروں پر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی تصاویر کے ساتھ " مصر اور سعودی عرب یک جاں " کی عبارت درج کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں اہل مصر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر یک جاں 2قالب ہیں مختلف بینروں پر ہم ایک وطن ہیں ، اہل مصر آپ کو آپ کے اپنے  وطن میں خوش آمدیدکہتے ہیں ـ" کی عبارتیں تحریر کی گئی ہیں ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ولی عہد کا دورہ تاریخی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہو نگے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ولی عہد کا دورہ الازھر ،دہشتگردی سمیت عالم اسلام کو درپیش مسائل پر گفتگو

شیئر: