Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لئے کیٹرنگ سروس بہتری بنائی جائے، چیمبرآف کامرس

    مکہ مکرمہ - - - -  ایوان صنعت وتجارت میں عازمین حج اور زائرین کوکیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی قومی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج سیزن میں پیش آنے والی مشکلا ت کا جائزہ لیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیمبر آف کامر س میں قومی کمیٹی برائے کیٹرنگ سروس کے نگران اعلی شاکر الحارثی نے  اجلاس کی سربراہی  کی جس میں شریک مختلف معروف کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج سیزن میں عازمین کی رہائش پر کھانا پہنچانے کا مرحلہ کافی دشوار ہوتا ہے ۔ نمائندوں نے سلائیڈز کے ذریعے اپنی آراء بھی پیش کی ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کیٹرنگ سروسسز کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی اداروں اور نجی شعبے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ تمام اداروں کے اشتراک سے  عازمین حج کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں ۔ اجلاس میں شرکاء نے اس امر پرزور دیا کہ عازمین کی رہائش پر کھانا پہنچانے کے لئے فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا معیار بہتر بنایا جائے اور تمام ادارے اس کی پابندی کریں جبکہ گاڑیوں کی بروقت ترسیل کیلئے متعلقہ ادارے بھر پور تعاون کریں ۔شرکاء نے کمیٹی کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ تمام اداروں کیلئے کھانوں کے مختلف پیکیج مقرر کئے جائیں اور اس کی انتہائی حد مقر ر کرکے اسے وزارت حج کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے ۔ تمام اداروں کو اس امر کا پابندبنایا جائے کہ وہ مقررہ حد کے مطابق بیرونی سفارتخانوں اور حج مشنز سے معاہدے کریں ۔اجلاس کے شرکاء نے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ مشاعر مقدسہ میں کیٹرنگ کی گاڑیوں کیلئے خصوصی اجازت نامے کے اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت کھانا حجاج تک پہنچایا جاسکے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے باقاعدہ معاملات طے کئے جائیں تاکہ فوڈ سپلائی کی گاڑیوں کو بروقت اجازت نامے مل سکیں ۔  شرکاء کا کہنا تھا کہ حج سیزن میں کیٹرنگ کمپنیوں کو مستقل بنیاد پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بروقت خوراک تیار  کی جاسکے ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمیٹی وزرات محنت کے ساتھ اس امر کو یقینی بنائے کہ حج سیزن کے دوران کیٹرنگ سروسسز کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے جن میں سیزنل اسٹاف کی فراہمی بھی شامل ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مصر میں شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان استقبال
 
 

شیئر: