Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسٹ کے وفد کا کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ

    ریاض(جاوید اقبال) سعودی عرب کے دورے پر آئے پاکستانی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  (نسٹ) کے وفد نے پیر کی صبح کنگ عبدالعزیز سٹی برائے  سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ۔ نسٹ  کے پروریکٹر  آصف رضا اور ان کے ہمراہ جانے والے  ڈاکٹر رابطہ   کرنل عمر حیات کا استقبال کنگ عبدالعزیز  سٹی کے جینوم پروگرام کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر محمد باخریبہ نے کیا۔  پاکستانی وفد میں  سفارتخانہ پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری پولیٹیکل عمر منظور ملک بھی شامل تھے۔ آصف رضا نے وفد کو خوش آمدید کہنے پر ڈاکٹر محمد باخریبہ  کا شکریہ ادا کیا اور اپنی یونیورسٹی کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے  کہا کہ نسٹ طلباوطالبات کو نہ صرف بیچلرز  ڈگری کے حصول کیلئے تعلیم دیتی ہے بلکہ ماسٹرز   اور ڈاکٹریٹ کے امیدواروں  کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ میزبان نے اپنے ادارے میں مختلف  میدانوں میں ہونے والے تحقیقی کام سے  وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس ادارے کے روابط امریکہ اور یورپ کے بہترین تعلیمی و تحقیقی  اداروں سے تھے۔ بات چیت کے دوران نسٹ اور کنگ  عبداللہ سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں مضبوط  روابط قائم کرنے اور تحقیقی کام میں ہمکاری کا فیصلہ کیاگیا۔ بعد  ازاں ڈاکٹر محمد باخریبہ اور  ان کے ساتھیوں نے پاکستانی وفد کو جینوم لیباریٹری  کا دورہ کرایا اور اس میں جاری تحقیق پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -ولی عہد کے دورہ موقع پر جامعہ الازھر اور دیگر مقامات پر تزئین

شیئر: