Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان استقبال

قاہرہ: مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استقبال کیا۔ مصری صدر نے مصر کے عظیم مہمان کا استقبال جہاز کی سیڑھیوں پر کیا۔ مصری ایوان صدارت کے پروٹوکول کے مطابق مہمانوں کا استقبال ایوان کے صدر کرتے ہیں جبکہ صدر مملکت ان کی آمد کا انتظار کرتے ہیں جبکہ صدر سیسی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیڑھی پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا جہاز مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تومصری لڑاکا طیاروں نے ان کا استقبال کیااور ایئر پورٹ تک ساتھ رہے۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے، صدر سیسی نے استقبال کیا
 
 

شیئر: