Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی حکومت نے مملکت میں موجود اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی

    ریاض - - - - کویت میں فلپائنی خادمہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد فلیپینی حکومت سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ترغیب دے رہی ہے ۔ عکاظ اخبار نے فلپائنی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ کویت میں پیش آنے والے المناک سانحے جس  میں شامی باشندے نے اپنی فلپائنی خادمہ کو قتل کر کے اسکی نعش فریز رمیں چھپا دی تھی ۔ مقتولہ کے بارے میں ایک برس تک کچھ معلوم نہ ہو سکا ۔ لواحقین اس کی تلاش میں سرگرداں رہے بالاخر ایک برس بعد جب اسکے مفرور قاتل شامی  کا فلیٹ کھولا گیا تو  وہاں    رکھے ہوئے ڈیپ فریزر سے فلپائنی مقتولہ کی نعش برآمد ہو ئی ۔ قاتل کو بعدازاں انٹرپول کی مدد سے شام سے گرفتار کر لیا گیا جس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا ۔   فلپائنی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے بحث چل پڑی جس پر حکومت نے اپنے شہریوں کو واپس آنے کا کہہ دیا ۔ فلپائنی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی وزارت محنت نے جاب بینک قائم کردیا ہے جہاں مملکت میں کام کرنے والے فلپائنیوں کے کوائف کا اندراج کیا جارہا ہے ۔ فلپائنی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ حکومت  کا دعوی ہے کہ  واپس آنے والے شہریوں کو فلپائن میں متبادل روزگار مہیا کیا جائے گا علاوہ ازیں انکے لئے دیگر ممالک میں افرادی قوت کی منڈیاں بھی تلاش کی جائیں گی ۔ فلپائنی وزارت محنت نے اپنے شہریو ں کو واپس لوٹنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے افرادکیلئے جاب ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن کے ذریعے وہ متبادل روزگار حاصل کر سکیں گے ۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے نجی شعبے میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاب بینک اور سیمینارمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سوڈانی " حسینہ " نے مہر کیلئے سعودی تاجر کی 25 لاکھ ڈالر اور بنگلے کی پیشکش ٹھکرادی

 

شیئر: