Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں مسلمانوں پر گھات لگاکر حملے جاری

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے چھترال گاؤں میں گزشتہ روز فرناز اور اس کی ماں روشن بانو کھیت پر جارہے کہ اچانک بجرنگ دل والوں نے ماں اور بیٹے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔حملہ آوروں نے روشن بانو کی کلائی کاٹ دی اور فرناز کے سر پر گہرے زخم آئے۔واقعہ کے بعدماں بیٹے کو احمد آباد کے ای ایس اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بجرنگ دل کے کارکنان امیت پٹیل، انکت نادیا، بدومکھی، دھرم پٹیل اور دیگر 3افراد حملہ آوروں میں شامل تھے ۔جن کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی۔ اقلیتی کمیشن کے اہلکار شریف ملک نے زخمی ماں بیٹے کی عیادت کی اور کہاکہ اس سے قبل بجرنگ دل کے کارکنوں نے چھترال میں مندر میں آگ لگا کر الزام مسلمانوں پر ڈالنے کی کوشش کی تھی ۔ گجرات میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو مارنے ،ان کے کاروبار کو نقصان پہنچانے ، جھوٹے الزامات لگاکر ہراساں کرنا معمول بنتا جارہا ہے اور مجرم دندناتے پھررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -لیکچررز اور پولیس میں تصادم ،متعدد زخمی

شیئر: