Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر لیگ اب شروع ہوئی ہے، بہتر کھیل سے واپس آئیں گے ، سرفراز

 
دبئی:پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹو رنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا اور مسلسل 2میچوں میں شکست سے زیادہ پریشان نہیں۔بہترین کارکردگی دکھا کر لیگ میں واپس آ تے ہوئے اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے دونوں ایڈیشنز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور اب وہ اسے جیتنے کی فکر میں ہے۔ اگرچہ پہلے دونوں ایونٹس کی رنر اپ ٹیم رواں ایڈیشن میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس وقت اپنے 5میں سے 3میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے تاہم گلیڈی ایٹرز اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہمت ہارنے کو تیار نہیں اور لیگ کے بقیہ مقابلوں میں فتوحات کےلئے پر امید ہیں۔ وہ اب بھی بہترین کارکردگی کے ذریعے واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ضرور رہی ہے لیکن اصل ٹورنامنٹ اب شروع ہو اہے جس میں پتہ چلے گا کون کیا کر سکتا ہے،ابھی کافی میچز کھیلنا باقی ہیں۔ہمارے پاس اتنے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جن کے بہتر کھیل کی بدولت ہم ایک مرتبہ پھر لیگ میں واپس آسکتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے ٹیم میں موجود غیرملکی کھلاڑیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجود سر ویوین رچرڈز ،کیون پیٹرسن اور شین واٹسن جیسے سینئر کھلاڑی نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اورنوجوان کرکٹرز کے پاس ان سے سیکھنے کا بہترین موقع ہے ۔

شیئر: