سرینا ولیمز سیمی فائنل ہار گئیں، فائنل میں ایلینا سویٹلینا کی کامیابی
نیو یارک:سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز ہوم کورٹ پر ہونے والے اپنے پہلے سنگلز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پہلی بار کسی سنگلز ٹورنامنٹ میں شریک ہوئی تھیں تاہم کامیابی ان سے دور رہی۔ سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ پینگ شوئی سے ہوا تھا جس میں امریکی کھلاڑی کو13-11سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں حریف کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف ایک ہی سیٹ میں کم از کم 10پوائنٹس تک مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور 2پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے والی کھلاڑی فاتح قرار پاتی ہے۔ فائنل میں ایلینا سویٹلینا 10-3سے کامیابی حاصل کی اور2لاکھ 50ہزارڈالر کا انعام اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔