Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ساحل پر ریت کے نیچے سے صدیوں پرانی کشتی برآمد

    یارک ،مین- - - - امریکی ریاست مین کے یارک ساحلی علاقے میں ایک انتہائی حیرت انگیز کشتی دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کشتی جنگی مقاصد کیلئے استعمال ہوتی تھی ۔ برآمد ہونیوالی جنگی کشتی 51فٹ لمبی ہے اور نو آبادیاتی جنگ کی یادگار ہے جو 1750سے لیکر 1850تک علاقے میں جاری رہی تھی جب سے یہ کشتی برآمد ہوئی ہے تب سے آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کیلئے آرہی ہے ۔ واضح ہو کہ اچانک موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے نیو انگلینڈ کے اس ساحلی علاقے میں تیز سیلابی ریلا آیا تھا جس کے نتیجے میں برسہا برس کے دوران اس کشتی کے اوپر جمع ہو جانیوالی سینکڑوں ٹن ریت بہہ کر پانی میں چلی گئی تھی ۔ اسے دیکھنے کیلئے آنیوالے افراد اب اس کے پاس کھڑے ہو کر سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھیج بھی رہے ہیں ۔ طوفان نے گزشتہ جمعہ اور اتوار کو بطور خاص علاقے میں زیادہ تباہی مچائی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں میں عرصہ دراز سے یہ بات عام تھی کہ اس  کے ساحلوں پر  اچھی خاصی جنگ ہوتی رہی تھی اور جنگ میں استعمال ہونیوالی کئی کشتیاں پانی میں غرق ہو چکی ہیں تاہم انہیں تلاش کرنے کی کوئی عملی کوشش اب تک نہیں کی گئی تھی ۔ نو آبادیاتی جنگ کی تاریخ میں ان کشتیوں کو آج بھی بڑی اہمیت حاصل ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ماں نے کبوتر کو لقمہ کھلایا بچی نے کبوتر کے منہ سے چھین لیا

شیئر: