واشنگٹن۔۔۔امریکی حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستان اور ہندوستانی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپوں سے کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں ٗپاکستان میں فرقہ ورانہ اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوگئے۔امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ پی ایشلے نے عالمی سلامتی صورتحال پر اپنی رپورٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی کوششوں سے فرقہ ورانہ اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوگئے ٗپاکستان سرحدی دراندازی اور ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے گا جبکہ مغربی بارڈر مینجمنٹ کی کوششیں بھی کرتا رہے گا۔