Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں مسلم کش فسادات کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ

کولمبو ۔۔۔سری لنکا میں مسلم کش فسادات میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مالی نقصان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ سری لنکا کے طول و عرض میں مسلم بدھ فسادات پھوٹنے کے بعد حالات کشیدہ تھے۔اس سے قبل مرکزی شہر کینڈی میں فسادات کے باعث کرفیو نافذ کیا گیا تھا ۔سری لنکن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے  کہ کینڈی سے پھوٹنے والے فسادات نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بدھ آبادی اور مسلم آبادی کے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ ایک مسجد کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔ کشیدگی  کے باعث کئی شہروں میں کرفیو لگایا گیا ۔ مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے  لئے ملک بھر میں ایمرجنسی لگائی گئی ۔واضح رہے سری لنکا کی آبادی 21 ملین ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد 10 فیصد ہے۔ بدھ مت ماننے والوں کی تعداد 75 فیصد ہے اور 13 فیصد دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔

شیئر: