Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو تحفظ امن کے لئے اقدامات کا حق ہے، جانسن

لندن: برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے یمن کی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے امن کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے کا حق ہے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ:عوام پروپیگنڈےکا شکارنہ ہوں، سعودی ہائی کمیشن
 بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کاخیال ہے کہ یمن کی جنگ عرب اتحاد کی طرف سے کی گئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عرب اتحادی افواج نے یمن کی دستوری حکومت کی اپیل پر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ سعودی عرب کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین ، امن وامان اور استحکام کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد کے دورہ برطانیہ کی مناسبت سے میگزین کی اشاعت
 

شیئر: