شیخ صالح جمعیت اہل حدیث کے اجتماع میں شرکت کیلئے روانہ
جدہ - - - - امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مملکت میں جمعیت اہل حدیث کے رہنما حاجی عبدالروف شیخ حرم کے ہمراہ پاکستان گئے ہیں۔ حاجی عبدالروف نے اردو نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب سے جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریاض سے پاکستان روانہ ہوئے ۔ واضح رہے پاکستان میں جمعیت اہلحدیث کے سالانہ اجتماع میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔