بادام کی یوں تو بے شمار خصوصیات ہیں مگریہاں چند خواص بیان کئے جارہے ہیں۔ اسے دماغی قوت اور بینائی کی درستگی کیلئے بہترین غذا قرار دیا گیا ہے۔ بادام اوپری چھلکا اس کا موٹا خول ہے جس میں قدرت نے بادام کو محفوظ کیا ہے۔ یہ کہنا بجا ہے کہ بادام دماغی طاقت کیلئے بھرپور خزانہ ہے۔ یہ غذائیت سے مالامال ہے۔ اسکا تیل بالوں کو گرنے اور بالو ں کی صحت کیلئے بہتر مانا گیا ہے۔ بادام میں وٹامن اے، بی اور ای کی خصوصیات موجود ہیں۔ خشک میوہ جات میں بادام سب سے زیادہ کھایا جانے والا میوہ ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ کھانوں میں بھی ذائقے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سے میٹھے پکوان تو اس کے بغیر ادھورے ہیں۔اکثر گھرانوں میں پڑھنے والے بچوں کو صبح نہار منہ 7 عدد بادام ناشتے میں دودھ کے ساتھ دیئے جاتے ہیں بلکہ بہت سے لوگ 7 بادام کو پیس کر دودھ کے گلاس میں ڈال دیتے ہیں یا ثابت بادام کو ڈبو کر رات بھر ریفریجریٹر میں رکھ دیتے ہیں اور صبح ناشتے سے پہلے بادام والا دودھ پی کر اگر بادام ثابت رکھے ہیں تو وہ کھانے کے بعدناشتہ کرتے ہیں۔ حکماء نے اسے ایک اچھا عمل قراردیاگیا ہے۔بادام دل کی مضبوطی، کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے اورہڈیوں و دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔