Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربوز

تربوز جسے انگریزی میں واٹر میلن، عربی میں بطیخ کہا جاتا ہے۔ اپنے اندر بھرپور مٹھاس اور توانائی رکھتا ہے۔ یہ پانی سے بھرپور ہوتا ہے۔ شکل کے اعتبار سے گول اور لمبوترا ہوتا ہے جبکہ رنگ کے اعتبار سے  سبز رنگ  اور چھلکا انتہائی سخت ہوتا ہے۔
گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی تربوز بازار میں آجاتے ہیں۔ یہ پھل مزاج کے اعتبار سے سرد تر  ہے۔معمولی سا دکھائی دینے والا یہ پھل اپنے اندر بے شمار خوبیاں رکھتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کی خوراک کو بھی موسم کی مناسبت سے پیدا کیا ہے تاکہ انسان موسم کے حساب سے پھل کھائے اور مختلف اثرات سے محفوظ رہے۔ تربوز کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف انسان کو گرمی کی شدت اور اسکے اثرات سے محفوظ رکھنے کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ اسکے بیش بہا فوائد ہیں اور یہ ہم انسانوں کیلئے گرمی سے بچاؤکیلئے قدرت بہترین تحفہ ہے۔

شیئر: