Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

400کروڑ کی دھوکہ دہی ،کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

تھانے۔۔۔۔۔تھانے پولیس کی خصوصی ٹیم نے 400کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں ایک کمپنی کے ڈائریکٹرکواس کی اہلیہ اور 2رشتے داروں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی سندیپ بھاجی بکرے نے بتایا کہ ای اور ڈبلیو نے ساگر انویسٹمنٹس کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ملزم کے خلاف بدلہ پور امبر ناتھ اور کلیان جیسے علاقوں میں 4ہزار سرمایہ کاروں سے 400کروڑ روپے کی دھوکہ کا معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ ساگر کمپنی سرمایہ کاری ، انشورنس ،پنشن اسکیم کے علاوہ سرمایہ دگنا کرنے کی اسکیمیں چلا رہی تھی ۔ کمپنی این آر آئیز کے ساتھ دیگر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری اور آمدنی بڑھانے کے ذرائع بھی بتاتی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اقتدار کے نشے میں لینن کا مجسمہ توڑا گیا، انا ہزارے

شیئر: