کرناٹک کے لوک آیُکت پر قاتلانہ حملہ
بنگلور۔۔۔۔کرناٹک لوک آیُکت جسٹس وشو ناتھ شٹی پر نوجوان نے ان کے چیمبر میں چاقو سے حملہ کردیا۔ وزیر داخلہ راما لنگا ریڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ نوجوان نے لوک آیُکت پر چاقو کے 3وار کئے۔ چیمبر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے گرفتار کرلیا۔لوک آیُکت کو فوری طور پر مالیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت تیجس شرما کے طور پر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیجس شرما لوک آیُکت کے پاس کسی کیس کے سلسلے میں آیا تھا۔ یکایک اس نے چاقوسے جسٹس وشو ناتھ پر حملہ کردیا۔