Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داؤد کا قریبی فاروق ٹکلا دبئی سے گرفتار ، ممبئی لایا گیا

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی خفیہ ایجنسی فاروق ٹکلا کودبئی سے گرفتار کرکے ممبئی لائی ہے جسے1993میں ممبئی بم دھماکوں کے مبینہ ملزم داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق فاروق ٹکلا متحدہ عرب امارات میں اپنا نیٹ ورک قائم کئے ہوئے تھا اور داؤد کے اشارے پر وہاں اپنے کارندوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کئے ہوئے تھا۔ ٹکلا دبئی میں داؤد کے کاروبار کو سنبھالے ہوئے تھا ۔ ممبئی دھماکوں کی سماعت کے دوران چارج شیٹ دائر ہونے پر فارو ق کے کردار کا سراغ ملا تھا۔ وہ محمد یاسین منصوری عرف لنگڑا کا بھائی ہے۔ اسے ڈی کمپنی کا منیجر کہا جاتا ہے۔ 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں کے بعد سے بیرون ملک فرار تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -خواتین سے اجتماعی زیادتی میں ہریانہ اول

 

شیئر: