Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگ گورا کرنے کے بہترین قدرتی طریقے‎

اگر آپ جلد کی رنگت نکھارنا چاہتی ہیں تو آلو کا ماسک چہرے پر  لگائیں ۔ کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں   اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں  .اس کا استعمال رات کے وقت کریں ۔ رات بھر میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔ صبح روئی کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کرنے کے بعد منہ دھولیں ۔
شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر انہیں کچل لیں اور یہ آمیزہ تمام چہرے پر لگا کر آدھ گھنٹے تک جذب ہونے دیں ۔ پھر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرہ صاف کرلیں ۔  یہ آپ کے چہرے سے میل صاف کرکے رنگت   نکھاردے گا ۔
سانولی جلد کیلئے لیموں کا رس اور زیتون کا تیل بھی بے حد مفید ہے۔ ایک لیموں کے عرق میں زیتون کے تیل کا ایک چمچ ملائیں .    چہرے  کو بھاپ دیں اور   ایک روئی کی گدی بنا کر گرم پانی میں نچوڑ لیں  . اس  گدی کی مدد سے  لیموں اور زیتون کا یہ  لیپ کو چہرے پر لگائیں اور  چہرے  اور  گردن کو  آہستہ آہستہ تھپکی دیں۔ تقریبا دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر خشک روئی سے صاف کر لیں ۔ اب ململ میں برف کی ڈلی رکھ کر جلد کی آہستہ آہستہ  مالش کریں یا  پھر کوئی سا بھی اچھا لوشن  ستعما ل کر لیں۔
رنگت نکھارنے کے لئے اصل شہد اور بالائی باہم ملا کر چہرے پر لگائیں اس سے چہرے پر موجود داغ دھبے بھی دور ہو جائیں  گے. 

شیئر: