Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کی اشیاکو محفوظ کیسے بنائیں ‎

میدہ اور سوجی کو گھن لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں ایئر ٹائٹ جار میں  رکھ کر فرج میں رکھیں . اگر  میدہ یا سوجی کا خراب ہو جانے کا اندیشہ ہو تو   انہیں  ایک تسلے میں نکال کر تھوڑی دیر دھوپ میں رکھیں .  اس کے بعد دوبارہ ایئر ٹائٹ جار میں رکھ کر فرج میں رکھ لیں۔
 اگر آپ مہینے بھر استعمال ہونے والے مصالحے ایک ساتھ خرید لیتی ہیں  تو  مصالحوں کو زیادہ عرصے تک کیڑ ا ، گھن لگنے  سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ مصالحوں کو بیکنگ ٹرے میں علیحدہ علیحدہ پھیلا کر اوون میں سب سے کم درجہٴ حرارت پر چند منٹوں تک بیک کرلیں یا پھر کسی موٹے پیندے والے سوس پین یا کڑاہی میں مصالحوں کو علیحدہ علیحدہ  دو  منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر بھون لیں .  اس طرح مصالحوں میں موجود نمی خشک ہوجائے گی جو کیڑا ،  گھن لگنے کا اہم سبب ہے۔ بھوننے کے بعد مصالحوں کو بڑے جار میں رکھ لیں اور استعمال ہونے والے مصالحوں کو چھوٹے جار میں رکھ لیں تاکہ بھونے ہوئے مصالحوں کے ڈبے بار بار کھولنے نہ پڑیں جس کی وجہ سے ان میں دوبارہ نمی جذب ہوسکتی ہے۔ 
اکثر انڈوں کواُبالتے وقت وہ چٹخ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سفیدی باہر نکل کر ضائع ہوجاتی ہے .  انڈوں کا اُبالتے وقت  چٹخنے سے محفوظ رکھنے کے لئے پانی میں سرکہ کے چند قطرے شامل کردیں۔
 

شیئر: