Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برف باری

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ کے شمال مشرق کے بعض علاقوں میں برفانی طوفان سے معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ کئی شہروں اور قصبوں میں2,2فٹ تک برف گری ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا برفانی طوفان ہے۔ ان دونوں برفانی طوفانوں کی وجہ سے کم از کم 8 لاکھ افراد کوبجلی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز کے طوفان سے مسافروں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ مختلف شہروں میں شدید برف باری کے باعث بسوں اور ٹرام سروسز کو گہری مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف ہوائی اڈوں سے ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ بنیادی انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر: