Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی غوطہ کیلئے امدادی کام مؤخر

دمشق ۔۔۔ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں تشدد میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں معطل کر دی گئیں۔   بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے بتایا کہ اس محصور علاقے کے شہریوں کے لیے دوسرے امدادی قافلے کی روانگی کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شامی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں اپنی عسکری کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 18 فروری سے دمشق کے اس نواحی علاقے میں شامی افواج روسی عسکری تعاون سے باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس فوجی مہم کے نتیجے میں اب تک 867 افراد مارے جا چکے ہیں۔
 

شیئر: