Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: طلباءکو دوپہر کے کھانے میں اب 6انڈے

حیدرآباد .... تلنگانہ حکومت نے ریاستی اسکولوں میں طلباءکے لئے دوپہر کے کھانے میں انڈے کے کوٹے کو بڑھا کر دگنا کردیا ہے۔ اب ہفتے میں طلباءکو کھانے میں 6انڈے دیئے جائینگے۔ اب تک انہیں صرف فی ہفتہ 3انڈے کھانے کیلئے دیئے جاتے تھے۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم کدیام سریہاری نے کہا کہ ریاست کے 23لاکھ طلباءکو دوپہر کے کھانے پر ہماری حکومت 200کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔ ہم بچوں کو فراہم کردہ خوراک کا معیار بھی مزید بلند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی کے دفتر کو تجویز پیش کی ہے کہ اب دوپہر میں بچوں کو پیش کئے جانے والے 3انڈوں کی جگہ 5سے 6انڈے کردیئے جائیں۔ ایسی طالبات کے لئے جو ساتویں سے دسویں کلاس میں پڑ ھ رہی ہیں انہیں صفائی ستھرائی کیلئے کٹس مہیا کی جائیں گی۔ جون کے آخر تک 8792اساتذہ بھرتی ہونگے۔ اسکولوں کو صاف پانی کے کنکشن دیئے جائیں گے کیونکہ بے شمار اسکولوں میں صاف پانی کی سہولت نہیں۔

شیئر: