پورٹ لوئس۔۔۔ بحرہند کی جزیرہ ریاست ماریشس کے وزیراعظم پراوِند جگ ناتھ نے کہا ہے کہ ملک کی خاتون صدر امینہ غْریب 12مارچ کے یوم آزادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہو جائیں گی۔ اْن کے منصب کو خیرباد کہنے کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ۔ ماریشس کی خاتون صدر کو مبینہ مالی اسکینڈل کا سامنا ہے۔ اس اسکینڈل کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے صدر امینہ کو ایک بینک کارڈ فراہم کیا تھا، جسے وہ استعمال کرتی رہی ہیں۔ ماریشس کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر نے یہ منصب 2015 میں سنبھالا تھا۔